Welcome to SEAS: Urdu

جورج واشنگٹن یونیورسٹی کے اسکول آف انجینیرنگ اینڈ اپلائیڈ سائینس میں بڑی تعداد میں غیر ملکی طلبہ هیں. ہم اپنے غیر ملکی طلبہ کی قدر کرتے ہیں. یہاں آنے سے پہلے اُنہیں اپلیکیشن پراسیس میں اُور یہاں اُن کی تعلیم کے دورآن بهی ہر ممکن مڈ فراہم کرنے کی کوشش کرتے ہیں. غیر ملکی طلبہ یہاں اپلائی کرنے کے لئے ضروری دستاویزات اُور طریقے کار کے بارے میں مزید معلومات ہمارے انٹرنیشنل ایپلیکینٹ انفارمیشن پیج پر حاصل کرسکتےہیں. International Admissions Information

جورج واشنگٹن یونیورسٹی ۱۸۲۱ میں کانگریس کی شِق کے ذریعے وجود میں آئی. امریکا کے پہلے صدر جورج واشنگٹن چاہتے تهے کے امریکی دارالحکومت میں ایک ایسی یونیورسٹی بنائی جائے جو مستقبل کے لیڈرز کو تیار کرسکے. جورج واشنگٹن اسکول آف انجینیرنگ اینڈ اپلائیڈ سائینس ۱۸۸۴ میں بنایا گیا جسکا نام ۱۸۶۹ سے ۱۸۸۸ تک یونیورسٹی کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے صدر ولیم W کورکورن کے نام پر کورکورن سائینٹیفیک اسکول آف کولمبیا یونیورسٹی رکها گیا. یہ پہلا اسکول تها جس میں انجینیرنگ کی ڈ گری کے لئے خواتین کو بهی شامل کیا گیا. اورگینائیزیشن اور اسکول کے پروگرامز وقت کے ساتهہ تبدیل ہوتے رہے مگر اسکا بنیادی مقصد ٹیکنالوجی میں ترقّی پر رہا. اج اسکول آف انجینیرنگ اینڈ اپلائیڈ سائینس کے پانچ ڈیپارٹمنٹس میں بیس سے زیاده گریجویٹ پروگرامز موجود ہیں.

ویزے کے حصول کے لئے غیر ملکی طلبہ یہاں اسکول آف انجینیرنگ اینڈ اپلائیڈ سائینس کے ماسٹرز اور ڈاکٹرل پروگرامز میں اپلائی کرسکتے ہیں. جب طلبہ کو داخلے کے لئے منتخب کردیا جاتا ہے تو اسکول آف انجینیرنگ اینڈ اپلائیڈ سائینس کا ایڈ میشن آفس طلبہ کو آنے سے پہلے اور امیگریشن کے مراحل میں مکمل مد د فراہم کرتا ہے. سیمیسٹر شروع ہونے سے ایک ہفتہ پہلے فاگی باٹم کیمپس میں مختلف سیشنز کے ذریعے غیر ملکی طلبہ کو جورج واشنگٹن یونیورسٹی میں تعلیم، مختلف ذرائع، کیمپس اور واشنگٹن ڈی سی کے بارے میں ابتدائی معلومات دی جاتی ہے.

جورج واشنگٹن یونیورسٹی امریکی دارالحکومت کے عین درمیان واقع ہے. ہماری منفرد لوکیشن کی وجہ سے طلبہ اور اساتذه کو ہر شعبے کے اعلیَ عہدیداروں تک رسائی ممکن ہوتی ہے. جورج واشنگٹن یونیورسٹی کے طلبہ کو مقامی کمپنیوں اور حکومتی اورگینائیزیشنز میں انٹرنشِپ کرنے اور تجربہ حاصل کرنے کے لاتعداد مواقع میسّسرآتے ہیں. جورج واشنگٹن یونیورسٹی کے واشنگٹن ڈی سی کے علاقے میں تین بڑے کیمپسسز ہیں. سب سے بڑا کیمپس ڈی سی کے علاقے فاگی باٹم میں ہے جو کہ وائیٹ ہاوُس سے بلکل قریب واقع ہے. فاگی باٹم کا علاقہ ڈی سی کا سب سے محفوظ علاقہ ہے اور یونیورسٹی، مقامی پولیس ڈیپارٹمنٹس کے تعاون سے کیمپس اور گردونواح کے علاقے کی نگرانی کرتی ہے. یہ کیمپس ڈی سی کے نیشنل مال کے بهی قریب ہے جہاں کئی امریکی تاریخی یادگاریں اور میوزیّمز واقع ہیں.